خرابی صحت اور مالی پریشانیوں پر دو طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو طالب علموں نے خودکشی کرلی ۔ ایک طالب علم نے مالی پریشانیوں کے سبب اور دوسرے نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 19 سالہ سریکانت جو سی ایم آر کالج کا طالب تھا اور کومپلی کے علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ اس طالب علم نے ذہنی تناؤ کے عالم میں کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 19 سالہ دنیش کمار جو لکشمی نگر کالونی اپل کا ساکن وشاکھاپٹنم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ جس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس اپل نے یہ بات بتائی اور مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔