خدمت خلق سوسائٹی نظام آباد کا اظہار تشکر

نظام آباد:2؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بندگان ِ خدا کی خدمت اللہ اور رسول کی خوشنودی کا باعث ہے ۔رضائے الٰہی خدا کے بندوں کی خدمت چھپی ہوئی ہے۔ کل آخرت کے دن رب کی رضا چاہتے ہوتو آج سماج کے پچھڑے ہوئے غریبوں، لاچاروںاور محتاجوں کی خدمت کرو۔ الحمدللہ خدمت خلق سوسائٹی جماعت اسلامی ہند نظام آباد کو شہریان نظام آباد نے قربانی کے چرم عطاکیا ہے اوریہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوسائٹی ملت کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اوریہ احساس بھی سامنے آیا ہے کہ پچھلے کئی دہوں بالخصوص سال گذشتہ میں جو کام سوسائٹی نے انجام دیئے ہیں وہ قابل ستائش ہے اورملت کی دیگر گوںصورتحال میں ناگزیر ہیں۔ خدمت خلق سوسائٹی نظام آباد ،شہریان نظام آباد بالخصوص چرم عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور ان کے حق میں دعاگو ہے کہ اللہ ان تمام کو اجر عظیم سے نوازے ۔جناب محمد رشید عارف ناظم شعبہ خدمت خلق جماعت اسلامی ہند شہرنے بتایا کہ سوسائٹی کے تحت تعلیم، طب، رفاء عامہ ،مولفۃ القلوب کے علاوہ صباحی مدارس ، تعلیم بالغان، لڑکیوں کے لئے سلائی سنٹر،پرائمری ہیلتھ سنٹر(پینٹر کالونی) چلایاجارہا ہے ۔ عیدین کے موقع پر مستحق خاندانوں میں راشن پیاکیج کی تقسیم، مستحقین میں ماہانہ وظائف و دیگر مدات پر تقریباً10لاکھ روپیئے سے زائد مصارف کے تحت کام انجام دیئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں مسلم نوجوانوں کی بھرتی کیلئے خصوصی ٹریننگ کیمپ اور حیدرآباد میں خصوصی ٹریننگ کیلئے موثر کوششیں عمل میںلائی جارہی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ امسال خدمت خلق سوسائٹی جماعت اسلامی نظام آباد کو پوٹلی 613،میسی289، کھال 69اس طرح جملہ 971چرم قربانی وصول ہوئے ہیں اللہ ہم تمام کی قربانی کو قبول فرمائے آمین۔