خاکستر ٹیلر شاپ کا پنچنامہ

پٹلم /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قومی شاہراہ پٹلم میں کل اتوار کو شارٹ سرکٹ سے بھوانی ٹیلرنگ شاپ میں آگ لگ گئی تھی ۔ آج صبح 11 بجے آر آئی مسٹر راج اپا ، وی آر او مسٹر ماروتی نے سابقہ سرپنچ مسٹر وی رمیش ، سینئیر لیڈر مسٹر سورت ریڈی ، ایم پی ٹی سی نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ، ایم پی ٹی سی مسٹر لکشمن مسٹر جگن اور ٹیلرنگ شاپ کے مالک مسٹر ناگیش کی موجودگی میں نقصان کے متعلق پنچنامہ کیا ۔ جملہ ایک لاکھ اسی ہزار کا نقصان درج کرائے ۔ آر آئی نے ٹیرلنگ مالک اور مقامی سیاسی قائدین کو نقصان شدہ رقم کو حکومت سے دلوانے کا تیقن دیا ۔