خانگی ہاسپٹل کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج

حیدرآباد /25 جولائی ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے ایک خانگی ہاسپٹل کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نومولود لڑکی رمیا نامی خاتون کو تولید ہوئی تھی ۔ کل رات ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے سبب فوت ہوگئی ۔ لڑکی کے والد ڈی گنیش نے کشائی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کروایا۔ پولیس نے شکایت پر پر ابتدائی تحقیقات کے بعد کارروائی کرتے ہوئے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کاپرا گاندھی نگر علاقہ کے ساکن گنیش نے گذشتہ روز اپنی بیوی کو دواخانہ میں شریک کیا جہاں اس نے لڑکی کو جنم دیا ۔ کل ڈاکٹروں نے اس نومولود کو ویاکسین دیا جس کے بعد لڑکی کی صحت خراب ہوگئی اور وہ فوت ہوگئی ۔