حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے آج ایک کارروائی کے دوران 10 خانگی بسوں کے خلاف کارروائی انجام دی اور تقریباً 3 خانگی بسوں کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آر ٹی اے عہدیداروں نے ایل بی نگر کے علاقہ میں کارروائی انجام دی اور ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جارہی خانگی بسوں کی جانچ کی ۔ آر ٹی اے عہدیادروں نے خانگی بس میں سامان منتقل کرنے والوں کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا ۔ میگنا ٹراویلز کی ایک بس جس میں باضابطہ موٹر سائیکل کو منتقل کیا جارہا تھا ۔ اس بس کو عہدیداروں نے ضبط کرلیا اور خانگی بس آپریٹرس کو ضبط کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔