خانگی اسکول میں شریک نہ کروانے پر طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد۔8فبروری ( سیاست نیوز) انگلش اسکول میں داخلے کیلئے اصرار کرنے والے ایک کم عمر طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14سالہ ہریش جو ایرہ گڈہ موتی نگر کا ساکن تھا ‘وہاں کے ایک مقامی گورنمنٹ اسکول کے نویں جماعت کا طالب علم تھا ۔اُس نے اپنے والدین سے خانگی انگلش میڈیم اسکول میں داخلے کیلئے اصرار کیا لیکن اپنی خواہش پوری نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ایس آر نگر نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔