خانگی اسکولوں میں من مانی فیس کی وصولی

سرپرستوں کو مشکلات ، یلاریڈی میں طلبہ تنظیم کا احتجاج
یلاریڈی /23 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانگی اسکولوں میں کی جارہی من مانی فیس وصولی کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی تنظیم نے 23 جون کو تمام اسکولوں کو بند رکھتے ہوئے احتجاج کرنے کی اپیل پر تمام اسکول بند رکھے گئے ۔ ضلع کنوینر اومکار نے مزید بتایاکہ خانگی اسکولس ذمہ دار مختلف طریقہ سے فیس وصول کرتے ہوئے تعلیم کو تجارت بنادیا ہے ۔ طلباء کے والدین کو لوٹ رہے ہیں ۔ خانگی اسکولس مالکان ہی طلباء کو کتابیں ، نوٹ بکس ، ٹائی بیلٹ وغیرہ بے تحاشہ قیمت پر سربراہ کر رہے ہیں جو ایک طرح کی زبردستی ہے اور خانگی اسکولوں میں کہیں بھی قانون حق تعلیم عمل میں نہیں لایا جارہا ہے ۔ ان تمام چیزوں پر سرکار سختی سے نوٹ لینے کیلئے ہی ڈیمانڈ کرتے ہوئے اے بی وی پی نے اسکولوں کو بند مناتے ہوئے توجہ کرنے کی پہل کی ہے ۔ اس موقع پر لکشمن ، روی ، چکری ، وجئے ، سریش ، رگھو ، اشوک ، نریش موجود تھے ۔ واضح رہے کہ بنیادی سہولتوں کے بناء بھی کئی خانگی اسکولس صرف روپیہ بٹورنے کی خاطر چلائے جارہے ہیں ۔ نہ طلباء کیلئے کوئی کھیل کا میدان نہ کشادہ کلاس رومس ،صرف شہر کے کچھ نامور اسکولوں کے نام پر اسکول کھلو کر وہاں کے پمفلٹ پر یہاں کا نام لکھتے ہوئے اولیائے طلباء کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ جس سے انہیں روکنا بہت ضروری ہے ۔ ورنہ تعلیم کے نام پر تجارت ہر ایک کا شیوہ بن جائے گا۔