خانقاہ ہاشمی بیجاپور میں گیارہویں شریف کا انعقاد

یلاریڈی ۔ 2 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خانقاہ ہاشمی بیجاپور کرناٹک میں بتاریخ 29 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر تقریب گیارہویں شریف کا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا ۔ اس متبرک موقع پر مولانا سید محمد تنویر ہاشمی کے ہاتھوں جناب محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی متوطن یلاریڈی کو سند خلافت عطا کی گئی اور خرقہ پوشی سے سرفراز کیا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں مریدین و معتقدین کے ساتھ ساتھ کیرالا صوبہ سے تشریف لائے ہوئے اسکالرس بھی موجود تھے ۔ عطائے خلافت سے پہلے پروفیسر افضل حسینی اور مولانا سید محمد تنویر ہاشمی کے خلافت سے متعلق پراثر خطابات رہے ۔ اس یادگار محفل میں یلاریڈی کے احباب جناب شیخ غیاث الدین صدر مساجد و انتظامی کمیٹی ، جناب حافظ محمد عبدالمجید نقشبندی و قادری امام و خطیب جامع مسجد ، جناب خواجہ قطب الدین صابر نائب قاضی یلاریڈی ، جناب محمد یوسف علی پٹیل ہاشمی ، جناب محمد عارف ہاشمی اور جناب محمد غوث علی خاموش نقشبندی و قادری ، نمائندہ سیاست شریک رہے ۔ سلام و دعا کے بعد پیران پیر غوث اعظم دستگیر کے موئے مبارک اور غلاف مبارک کی زیارت کروائی گئی ۔ جناب محمد اعجاز احمد مسرور ہاشمی ، جناب محمد افتخار احمد مسرور موظف فارمسٹ کے فرزند اور جناب محمد سعید احمد مسرور تحصیلدار اور نظام ساگر کے بھائی ہیں ۔