خاندانی عزت کے نام پر بیٹی کا قتل: باپ ،بھائی گرفتار

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے ضلع منچریل میں خاندانی عزت کے مشتبہ واقعہ میں ایک 22سالہ خاتون کے مبینہ قتل کے ضمن میں متوفیہ کے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس دوران ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا جس میں مہلوک پی انورادھا کو یہ کہتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ وہ اپنے شوہر اے لکشمن کے ساتھ رہنا چاہتی ہے اور اس کو یا اس کے شوہر کو اگر کبھی کچھ ہوجاتاہے تو اس کیلئے ماں باپ ہی ذمہ دار ہوں گے ۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ پولیس کو اس ویڈیو کا از خود نوٹ لینا چاہیئے ۔ انورادھا نے ایک دوسرے طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان لکشمن سے شادی کی تھی اس کے رشتہ داروں نے پولیس پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ نرمل کے قریب ایک گاؤں ملاپور میں نعش کو جلانے کے بعد نہر میں پھینک دیا تھا ۔