خاندانی سروے کی تفصیلات کا کمپیوٹرائزیشن

نلگنڈہ ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاندانی سروے سے حاصل کردہ معلومات کو کمپیوٹرائز کرنے میں تیزی پیدا کرتے ہوئے غلطیوں سے پاک رکھنے کی ضلع کلکٹر نلگنڈہ ٹی چرنجیولو نے ریونیو ڈیویژنل عہدیداروں اور تحصیلداروں کو ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے زور دیا ۔ انہوں نے بھونگیر اور دیورکنڈہ ڈیویژن میں ڈاٹا انٹری کے کاموں میں سست رفتار پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ 43 منڈلوں میں صرف ایک ہزار خاندانوں سے متعلق معلومات کی انٹری کا کام مکمل ہوا ہے ۔ انہوں نے اس میں تیزی پیدا کرتے ہوئے اندرون /5 ستمبر مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ انٹری میں کسی قسم کی کوئی غلطیاں نہ ہو اگر کہیں سے غلطیوں سے متعلق شکایت ہو تو نوڈل آفیسر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ سروے میں گیاس کنکشن ، برقی ، آدھار نمبرات درج نہ رہنے پر بذریعہ فون معلومات حاصل کرتے ہوئے ڈاٹا انٹری کو مکمل کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے گرام پنچایت سکریٹری کو اپنے مقام پر رہتے ہوئے انٹری پروگرام میں شرکت کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے آئندہ ماہ کی 5 تاریخ تک انٹری کے کاموں کو مکمل کرنے پر ریونیو عہدیدار توجہ دیں ۔ /10 ستمبر سے نئے راشن کارڈ کی تیاری کا آغاز ہوگا اور ماہ اکٹوبر میں ضرورت مند اہل خاندانوں کے نئے راشن کارڈز کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔ مسٹر ٹی چرنجیولو نے راشن شاپ ڈیلرس کی جانب سے مقررہ تواریخ تک ڈی ڈی روانہ نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن شاپ ڈیلرس ہر ماہ کی 20 تاریخ تک اشیاء حاصل کرنے کیلئے ڈی ڈی روانہ کریں ۔ ایسے ڈیلرس کے یہاں نقلی یا جعلی راشن کارڈ رہنے پر فوری عہدیداروں کو واپس کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے غیرقانونی طور پر ریت کی منتقلی کو رکوانے کی تحصیلداروں کو ہدایت دی اور کہا کہ رات کے اوقات میں سڑکوں پر کڑی نظر رکھنے کی تحصیلداروں کو ہدایت دی ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر پریتی مینا ، ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر وینکٹ راؤ ، ڈی ایس او ناگیشور راؤ ، ڈی آئی او گنپتی راؤ آر ڈی او نلگنڈہ محمد ظہیر اے ایس او وینکٹیشورلو کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔