خاندانی سروے پروگرام سے استفادہ کا مشورہ

آرمور /14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تشکیل تلنگانہ کے بعد سب سے پہلے ریاست تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے والی ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے 19 اگست کو خاندانی سروے پروگرام کیا جارہا ہے ۔ اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے آج بمقام منڈل پریشد دفتر وائی راملو میموریل ہال میں شعور بیداری تربیتی پروگرام عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار آرمور کشن راؤ نے مختلف ملازمین سرکار اور سیاسی قائدین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہیں 19 اگست کو ہونے والے خاندانی سروے پروگرام کے متعلق تفصیلات بتائی اور ان عوامی نمائندوں کو اس پروگرام کے تعلق سے شعور بیدار کرنے کا مشورہ دیا تاکہ کوئی بھی خاندان اس سروے پروگرام سے دور نہ رہے اور عوام سے اپیل کیکہ تمام خاندان اپنے مکان میں رہتے ہوئے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کریں ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے منڈل پریشد صدر آرمور نرسیا اور ضلع پریشد ممبر آرمور سائنا ایم پی ڈی او آرمور ، ایم ای او راجا گنگارام آرمور منڈل سے تعلق رکھنے والے سرپنچ ایم پی ٹی سی کے علاوہ کوآپشن ممبر ساجد ، محمد ظہیر کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے موجود تھے ۔