خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقہ میں ایک چوکیدار نے بیوی کے ساتھ بدسلوکی پر ایک شخص کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں نریش کے حملہ میں ایک 29 سالہ شخص رامو ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رامو ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا ۔ جو پنچاوتی کالونی میں رہتا تھا ۔ کل رمیش کی غیر موجودگی میں راجو اس کے مکان میں داخل ہوگیا اور اس کی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کر رہا تھا کہ عین وقت رمیش مکان پہونچ گیا اور اس نے تیز دھار چاقو سے رامو پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ تاہم ایک اور باوثوق ذرائع کے مطابق رامو اور رمیش کی بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے اور اکثر وہ رمیش کی غیر موجودگی میں جب وہ چوکیداری کرتا تھا اور ایک مکان میں اسکی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا تھا ۔ اور کل جب رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اس شخص کی بیوی نے خود شوہر کو بتایا کہ وہ اس کے ساتھ زبردستی کر رہا تھا ۔ پولیس رائے درگم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔