خاتون کی پھانسی لیکر خودکشی

حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز)گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ شاہدہ بیگم جو بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ علاقہ کے ساکن محمد عمران کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ شاہدہ اور عمران کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک لڑکا بھی ہے ۔ پولیس گولکنڈہ کے مطابق خاتون گذشتہ 12 دن سے اپنے مائیکے میں تھی جس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ پولیس گولکنڈہ مصروف تحقیقات ہے۔