شمس آباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایمیریٹ فلائیٹ کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب فلائیٹ نمبر EK-432 جو دبئی سے سنگاپور جارہا تھا کہ راستہ میں ماریہ نامی خاتون کو فلائیٹ میں دورے پڑنے لگے جس کی وجہ سے فلائیٹ کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ اس خاتون کو ایرپورٹ اپولو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔