خاتون کی خود سوزی

حیدرآباد۔ 28 ڈسمبر (سیاست نیوز) خرابی صحت سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔ ملک پیٹ پولیس کے بموجب 32 سالہ وی پدما ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھی اور بیمار ہونے کے باعث دلبرداشتہ ہوچکی تھی۔ پدما نے اپنے مکان میں خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی اور فوت ہوگئی۔ ملک پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔