مدور منڈل۔/23اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پھانسی لیکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ مدور منڈل اسپریڈی پلی گاؤں کی رہنے والی خاتون نے درخت پر رسی ڈال کر خودکشی کرلی۔ مدور ایس آئی سنتوش ریڈی کے مطابق مدور منڈل کے موضع دورے پلی گاؤں کی بھارتماں عمر 35سال کی موضع اسپریڈی پلی کے رہنے والے اسرکلی را کے ساتھ دس سال پہلے شادی ہوچکی تھی کچھ دن قبل بھارتماں نے کیڑوں کی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بھارتماں نے سات ماہ سے اپنے ماں باپ کے گاؤں دورسا پلی میں تھی۔ پیر کے دن اپنے شوہر کے گاؤں اسپریڈی پلی آئی ہوئی تھی دوسرے دن بھارتماں نے گاوں کے قریب خودکشی کرلی۔ گاؤں والوں نے مدور پولیس اسٹیشن پر شکایت کی۔ اس کے والد اسرکلی کشٹیا نے پولیس سے شکایت کی۔ ان کے مطابق کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔