حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) کردار پر شک و شبہ اور شوہر کی جانب سے دل آزاری سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ میڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ لوکماری جو میڑچل علاقہ کے ساکن دیا راؤ کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گھر کے اخراجات کیلئے ملازمت کرتی تھی ۔ جس کا آبائی مقام وشاکھاپٹنم بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون کے کردار پر ہمیشہ اس کا شوہر شک کرتا تھا اور اس کی دل آزاری کرتا تھا ۔ روزانہ کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتو ننے 18 مئی کو انتہائی اقدام کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔