خاتون کی اپارٹمنٹ سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ اکبر باغ علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک خاتون نے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ چادرگھاٹ پولیس کے بموجب 30 سالہ سریشا ساکن سری سائی اپارٹمنٹ اکبرباغ جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا اور جس کا علاج جاری تھا۔ سریشا نے آج صبح اپنے اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن اُس کے رشتہ داروں نے اُسے پکڑ کر فلیٹ منتقل کیا لیکن کچھ دیر بعد سریشا نے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ مقامی عوام نے چادرگھاٹ پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔