خاتون کو مردہ بچہ پیدا ہونے پر ہنگامہ

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) سلطان بازار گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل میں آج ہلکی سی کشیدگی اس وقت پیدا ہوگئی جب ایک خاتون کی زچگی کے بعد مولود مردہ پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوما لتا جس کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے، آج دوپہر زچگی کیلئے سرکاری دواخانہ سلطان بازار آئی تھی۔ ڈاکٹروں نے یہاں پر مبینہ طور پر لاپرواہی برتی اور اسے شریک کرنے میں تاخیر کی جس کے سبب اس کی زچگی دواخانہ کے انتظار گاہ میں ہوگئی۔ زچگی کے فوری بعد نومولود فوت ہوگیا اور اس کے رشتہ دار دواخانہ کے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے وہاں پر ہنگامہ آرائی کی اور دھرنا دیا۔