حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس نے خاتون کو فحش ایس ایم ایس اورعریاں تصاویر روانہ کرنے والے انجینئرنگ کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔ سائبر کرائم انسپکٹر مسٹر ریاض الدین نے بتایا کہ ملے پلی نظام آباد کا ساکن 21سالہ اسمعیل جو انجینئرنگ سال آخر کا طالب علم ہے میاں پور علاقہ کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر مسلسل ہراساں و پریشان کررہا تھا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہدی پٹنم کے ایک ہاسٹل سے اسمعیل کو گرفتار کرلیا۔ یہ طالب علم واٹس اپ کے ذریعہ خاتون کو فحش پیامات و عریاں تصاویر روانہ کرتا تھا۔ خاتون کی جانب سے ردعمل ظاہر نہ کرنے پر اس نے اپنی حرکتوں میں مزید اضافہ کردیا۔ سائبر کرائم پولیس نے بالآخر اس طالب علم کو گرفتار کرلیا۔