خاتون کو دھوکہ دینے والا سب انسپکٹر پولیس گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے کریم نگر ضلع میں آج ایک سب انسپکٹر پولیس کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جسمانی تعلقات استوار کرلیا تھا لیکن بعد میں شادی کے وعدہ سے مکر گیا ۔ پولیس نے کہا کہ مناکنڈور پولیس اسٹیشن سے وابستہ مناکنڈور کے راجو نے مبینہ طور پر ایک خاتون سے قریبی تعلقات استوار کرلیا تھا جو اس کی پڑوسی تھی لیکن بعد میں وعدہ سے مکرتے ہوئے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ پولیس نے موصولہ شکایت کی بنیاد پر اس دھوکہ باز سب انسپکٹر راجو کے خلاف ہندوستانی تعزیری دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ۔۔