حیدرآباد //20 فروری ( سیاست نیوز ) خاتون کو دھمکانے اور بدسلوکی کرنے والے روڈی شیٹر کو مشیرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے بموجب یادگیری جو مشیرآباد کا روڈی شیٹر ہے کل گنگانگر علاقہ میں سائی کمار کے مکان کے روبرو ہنگامہ آرائی کر رہا تھا جس پر سائی کمار نے اعتراض کیا ۔ بعد ازاں یادگیری نے اپنے پڑوسی کی بیوی سے بدسلوکی اور گالی گلوج کی جس کے نتیجہ میں مشیرآباد پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی تھی اور اسے آج گرفتار کرلیا گیا ۔