خاتون کرکٹر ایلیناکو ہاکی ورلڈکپ میں سلور میڈل

ڈبلن ۔8 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) سات سال قبل صرف 13 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والی آئرلینڈ کی الینا ٹائس نے ایک اوراعزاز حاصل کرلیا۔ وہ خواتین ہاکی ورلڈکپ کی رنرز اپ آئرش ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔آئرلینڈکو ٹورنمنٹ کے فائنل میں نیدرلینڈ نے 6گول سے شکست دی ۔ دفاعی لائین پرکھیلنے والی ٹائس دنیاکی ان چند خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح دو کھیلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیائی آل رائونڈر ایلیزی پیری( فٹبال)، نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس ( باسکٹ بال)، ہم وطن آل رائونڈر سوفی ڈیوائن ( ہاکی ) اس فہرست کا حصہ ہیں۔