یلاریڈی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کھیتوں میں بکریوں کو چروانے والی ایک خاتون پر سارقوں نے حملہ کرتے ہوئے زیور چھین لینے کا واقعہ منڈل رام ریڈی کے علاقہ سنگارائی پلی شیوار پر پیش آیا ۔ موضع سے تعلق رکھنے والی خاتون لکشمی کھیت میں بکریوں کو چروا رہی تھی کہ چار سارقوں نے حملہ کر کے شدید زخمی کر ڈالا ۔ اور خاتون کے کانوں سے سونے کے رنگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ نامعلوم سارقوں کو بھی پولیس تلاش کررہی ہے ۔۔