خاتون نالہ میں بہنے پر بلدیہ کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ /13 نومبر (سیاست نیوز) گوپالا پورم پولیس نے کل بارش کے سبب نالے کی چھت منہدم ہونے سے حاملہ خاتون کی موت کے سلسلے میں بلدی عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر گوپالا پورم نے بتایا کہ پولیس نے بلدی عملہ کے خلاف دفعہ 304A کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔