خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز)  سکندرآباد کے علاقہ ریجمنٹل بازار میں ایک خاتون مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ میری جو ریجمنٹل بازار علاقہ کے ساکن دیو برس کی بیوی تھی‘ کل اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔