حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ رشیدہ بیگم عرف نازیہ جو یکم مئی کے دن اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھیں ۔ کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔ رشیدہ بیگم سعادت نگر شاہین نگر علاقہ کے ساکن مرزا ظفر بیگ کی بیوی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔