خاتون جھلس کر فوت

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) مغل پورہ کے علاقہ میں حادثاتی طور پر جھلس جانے سے زخمی ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ مغل پورہ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ نسیم بیگم جو سلطان شاہی علاقہ کے ساکن شیخ کی بیوی تھی ۔ 21 اگست کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران جھلس گئی تھی ۔ جن کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔