حیدرآباد میں تیسرے ونڈے کی تیاریاں مکمل

حیدرآباد 5 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 9 نومبر کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے تیسرے ونڈے کے کامیاب انعقاد میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑنا چاہتا ہے، جیسا کہ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایچ سی اے کے صدر ارشد ایوب نے کہا ہے کہ جیسا کہ پہلے یہاں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے درمیان ٹسٹ میچ منعقد شدنی تھا لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہندوستان کا دورہ ادھورا چھوڑ دیا ہے جس کے بعد راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ونڈے مقابلے کی میزبانی کے حقوق دیئے گئے ہیں۔ ارشد ایوب کے بموجب 34ہزار سے زائد نشستوں کے اِس اسٹیڈیم میں مختلف زمروں کی 23 ہزار ٹکٹیں مختلف مقامات پر دستیاب ہیں۔ بُک مائی شو ڈاٹ کام پر ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوچکا ہے۔ مختلف زمروں میں ٹکٹوں کی قیمتیں 300 روپئے سے لے کر 7000 روپئے تک دستیاب ہیں۔ ارشد ایوب نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے اِس مقابلہ سے ایک کروڑ روپئے کے منافع کی توقع ہے۔ جمخانہ گراؤنڈ اور اوپل اسٹیڈیم کے علاوہ حبشی گوڑہ اور رامنتاپور میں بھی ٹکٹ کاؤنٹر دستیاب ہیں۔ 6500 ٹکٹیں آل لائن فروخت سے قبل ہی شائقین نے خرید لی تھیں۔