حیدرآباد: ۲۳؍ سالہ بیوٹیشن نے بیوٹی پارلر میں خودکشی کرلی ۔ 

حیدرآباد: شہر کے راجندنگر علاقہ میں ایک بیوٹیشن نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ۲۳؍ سالہ سیدہ سمیہ ساکن فلک نما نے اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر بیوٹی پارلر چلایا کرتی تھی ۔

اچانک اس نے ۲؍ مارچ کی شب اپنے پارلر میں پنکھے سے لٹک خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Comment