حیدرآباد کو حادثات سے پاک بنانے پولیس کی مساعی

بنڈلہ گوڑہ میں شعور بیداری مہم، کمشنر پولیس انجنی کمار کا خطاب
حیدرآباد۔/28اپریل، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو حادثات سے پاک بنانے کیلئے سٹی پولیس نے عوامی تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر شعور بیداری کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں بنڈلہ گوڑہ میں منعقدہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجنی کمار نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس نے اپنا ایک نشانہ مقرر کرلیا ہے اور حیدرآباد کی سڑکوں پر پولیس سڑک حادثات میں کسی کی ہلاکت ہونے نہیں دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے ساتھ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور ہر ایک شہری اپنے طور پر تعاون پیش کرے۔ موٹر سیکل، آٹو رکشا، موٹر کاریں اور بڑی گاڑیاں چلانے والے تمام کو چاہیئے کہ وہ ضروری اقدامات پر عمل کریں۔ ساتھ ہی ٹریفک قوانین کا لحاظ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بڑے پروگرام کے بعد ہر گلی محلہ اور ڈیویژن سطح پر شعور بیداری پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال پولیس نے تقریباً 100 ہلاکتوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کے اعلیٰ عہدیدارموجود تھے۔