حیدرآباد کو آج ممبئی کیخلاف کامیابی اشد ِ ضروری

ممبئی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آج انگلش وکٹ کیپر جانی بیرسٹو حیدرآبادی ٹیم کے بیٹنگ شعبہ کے طاقتور ستون تھے لیکن اب کل یہاں میزبان ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے جانے والے اہم مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کو ان کھلاڑیوں کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی ۔ ممبئی انڈینس کے خلاف حیدرآباد کو کامیابی اشد ضروری ہے جس کے ذریعہ ہی وہ رواں ٹورنمنٹ کے اگلے مرحلے پلے آف میں رسائی کے امکانات کو مستحکم کرسکتی ہے اور یہی حال ممبئی کا بھی ہے کیونکہ ایک شکست دونوں ہی ٹیموں کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ چینائی اور دہلی پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہیں۔