نئی دہلی ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے تین پلے آف کھیلوں کیلئے کسی دن کو محفوظ یا مخصوص نہیں کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے آج اعلان کیا کہ پہلاکوالیفائی /16 مئی کو ممبئی میں اور دوسرا /19 مئی کو بنگلورو میں ہوگا ۔ بنگلور /19 مئی کو ایلیمینٹر کی میزبانی کرے گا ۔ فائینل /21 مئی کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا ۔ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا /5 اپریل سے آغاز ہوگا ۔ اور سونی پکچرس نٹورکس کی طرف سے براڈ کاسٹ ہوگا ۔