کولکتہ ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف نومبر ۔ ڈسمبر میں منعقد شدنی ٹسٹ سیریز کیلئے بی سی سی آئی نے کولکتہ، ناگپور اور دہلی کو میزبانی کے حقوق دیئے ہیں جبکہ باراساپارا میں تعمیر کردہ نئے میدان کو اکٹوبر میں آسٹریلیا کے خلاف مجوزہ ٹوئنٹی 20 مقابلے کی میزبانی ملی ہے۔ ستمبر تا ڈسمبر ہندوستان کیلئے ایک بڑا ہوم سیزن ہے، جس میں میزبان ٹیم 23 مقابلوں میں شرکت کریگی۔ سیزن کے آغاز پر آسٹریلیا کیخلاف 5 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 مقابلے ہونگے جس میں ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ حیدرآباد میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ونڈے اور 3 ٹوئنٹی مقابلے ہوں گے، جسکے بعد سری لنکا کیخلاف 3 ٹسٹ ہونگے۔
زخمی ہرمن پریت کور انگلش لیگ سے دستبردار
نئی دہلی ۔ یکم ؍ اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان ویمنس کرکٹ ٹیم کے جارحانہ کھلاڑی ہرمن پریت کور انگلینڈ کی ٹوئنٹی 20 سوپر لیگ میں شرکت نہیں کریںگے کیونکہ وہ کاندھے کی تکلیف میں مبتلاء ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں 171 رنز کے ذریعہ عوامی توجہ حاصل کرنے والی ہرمن پریت نے سروے اسٹار سے معاہدہ کیا تھا لیکن ورلڈ کپ کے اختتامی مرحلے میں وہ تکلیف میں مبتلاء ہوئی ہیں۔ لہٰذا انہوں نے انگلش لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مکمل آرام کرتے ہوئے صدفیصد صحتیاب ہوسکے۔ 28 سالہ خاتون کھلاڑی نے کہا ہیکہ وہ ورلڈ کپ کے اختتامی مرحلے میں کاندھے کی تکلیف سے پریشان تھی لیکن فزیو نے ٹورنمنٹ کھیلنے میں میری مدد کی۔ زخمی کور نے کہا کہ وہ انگلش سروے ٹیم انتظامیہ کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔