حیدرآباد میں منفرد I RUN کا اہتمام

حیدرآباد 5 اپریل ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد میں آج صبح اپنی نوعیت کی منفرد I RUN کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریبا 100 شرکا نے اس میں حصہ لیا اور جس کسی نے دو کیلومیٹر کی دوڑ مکمل کی انہیں 2000 روپئے انعام دیا گیا ۔ 2K 100 برائے 100 فاونڈیشن کی جانب سے 2K RUN کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو مختلف گوشوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائم کی ہے ۔ اس دوڑ کا انعقاد جی ایم سی بالا یوگی اسٹیڈیم گچی باؤلی میں عمل میں آیا تھا اور سابق وزیر و کانگریس رکن اسمبلی رام ریڈی وینکٹ ریڈی نے اس دوڑ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ اس دوڑ میں جسمانی طور پر معذور افراد نے بھی حصہ لیا اور چند شرکا نے جنہیں انعام حاصل ہوا انعامی رقم کا کچھ حصہ خیراتی کاموں کیلئے پیش کردیا ۔ فاونڈیشن کے چیف کوآرڈینیٹر شنکل گیر نے کہا کہ یہ کوئی دوڑ یا خیراتی مقابلہ نہیں تھا ۔ ہم صرف جسمانی مشقت سے آمدنی کا احساس پیدا کرنا چاہتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ ایک صحتمند دنیا اور صحتمند روح کے فروغ کیلئے ایک مشن ہے اور ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔