حیدرآباد۔ 5 اگست (یو این آئی) شہر حیدرآباد کی جوبلی ہلز روڈ نمبر36پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران شراب پی کر گاڑی چلانے پر دو خواتین سمیت جملہ 12افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ۔پولیس نے دس کاروں ، دو بائیکس کو ضبط کرلیا۔ پکڑے گئے افراد کی کونسلنگ کی جائے گی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شراب پی کر گاڑی چلانے کے واقعات میں کمی کے لئے یہ مہم چلائی جارہی ہے ۔