حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : جادوگر کرن جس نے دنیا میں میجک کا نیا رجحان پیدا کیا ہے جو حیدرآباد تشریف لا چکے ہیں تاکہ 150 منٹ کے قابل دید شو کے ذریعہ شہر کے ناظرین کو حیرت میں مبتلا کردیں ۔ بھارتیہ ودیا بھون ، بشیر باغ پر ان کے میجک شو میں آڈینس ایک ماہ تک جادوگر کرن کا نظارہ کریں گے ۔ دو شوز یومیہ 4 بجے شام اور 7 بجے شام ہوں گے ۔ ٹی وی کے کلچرل اکیڈیمی کی جانب سے اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ میجک شو میں کاروینشنگ ، فرسٹ ٹائم ان انڈیا انڈر واٹر ایسکیپ ، منی رین ، میان پاسنگ تھرومرا ، سیونارا مسٹری ، سلو موشن میں اسٹیچیو ، آف لیبر ٹی ڈدس اپئرس ، فلوٹنگ لیڈی ، برننگ لیڈی ، مووی ٹولائیو وغیرہ شامل ہیں ۔ ان کے ٹروپ میں زائد از 40 فنکار شامل ہیں ۔ جادوگر نے ہندوستان بھر اور دنیا میں زائد از 15000 شوز پیش کئے ہیں ۔۔