حیدرآباد میں  آٹھویں اسٹور کا کونڈاپور میں آغازTanishq 

حیدرآباد ۔ /10 فبروری (پریس نوٹ) ہندوستان کے ایک بڑے اور انتہائی پسندیدہ جویلری برانڈ ، تانشق کی جانب سے آج حیدرآباد میں اس کا نیا اسٹور کھولا گیا ۔ یہ اسٹور Tanishq کے بڑے ریٹیل نیٹ ورک میں 203 واں اسٹور ہے ۔ اس اسٹور کا افتتاح مسٹر سندیپ کلہلی ، سینئر وائس پریسیڈنٹ ، مارکٹنگ مینڈریٹیل جویلری ڈیویژن اور مسٹر بیجو الیگزینڈر ، ریجنل بزنس ہیڈ ، ٹائٹان کمپنی لمیٹیڈ نے کیا جو حیدرآباد میں تانشق کا آٹھواں اسٹور ہے ۔ کونڈا پور میں 6000 مربع فٹ پر محیط اس اسٹور میں تانشق کے جدید کلکشنس دستیاب ہیں جو ہر خاتون کے لئے خاص پیشکش ہے ۔ تانشق کونڈا پوراسٹور پر اس کے آغاز کے موقع پر 10 گرام سونے کے زیور کی ہر خریدی پر کسٹمرس کو مفت 0.20 گرام سونے کے سکہ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ یہ پیشکش 10 تا 12 فبروری کیلئے ہے ۔ مفت سونے کے سکہ کے علاوہ کسٹمرس ڈائمنڈ جویلری پر 20% تک ڈسکاؤنٹ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔