حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : آئی پلس جو ٹائٹن کمپنی لمٹیڈ کی سرکردہ آئی ویر ریٹیل چین ہے ۔ اس نے حیدرآباد میں 20 ویں نئے اسٹور کا افتتاح کیا ہے ۔ اسٹور ہذا کا افتتاح مسز وندنا بھلا ، مارکیٹنگ ہیڈ ، آئی ویر ڈیویژن نے ٹائٹن انڈسٹریز لمٹیڈ پر کیا ہے ۔ اس موقع پر ٹائٹن آئی پلس نے 20 تا 26 اپریل ایک ہفتہ کے لیے تمام ہاوز برانڈس پر 10 فیصد ڈسکاونٹ کی افتتاحی پیشکش کا اعلان بھی کیا ہے ۔ نیا اسٹور ’ سن گلاس کارنیول ‘ بھی منا رہا ہے ۔ جو جاریہ ریٹیل مہم ہے جس میں گاہک کو بین الاقوامی برانڈس کے وسیع و عریض رینج بشمول رے بان ، کریرا ، ٹومی ، واگ ، موئی جم ، اوکلے اور پولارائیڈ میں سے انتخاب کا اختیار دیا جاتا ہے ۔ افتتاح کے موقع پر مسز وندنا بھلا نے کہا کہ ٹائٹن آئی پلس ہر سال 25 فیصد شرح سے فروغ پارہا ہے اور اوسطا 60 اسٹورس ہر سال پیان انڈیا میں شامل ہورہے ہیں ۔ ہم کو حیدرآباد میں ہمارے نئے اسٹور کے افتتاح کا اعلان کرنے پر مسرت ہے ۔ آج ہم کو فخر ہے کہ حیدرآباد میں واقع 14 اسٹورس کے ساتھ جنوب میں 122 اسٹورس ہوگئے ہیں ۔۔