حیدرآباد۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے آئی ٹی سیکریٹری جیئش رنجن نے ایرٹیل حیدرآباد میراتھن کا جھنڈی دکھاکر آج صبح آغاز کیا۔ نیکلس روڈ کے پیپلز پلازہ سے شروع ہوئی اس دوڑ میں تقریباً 14 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ایرٹیل کی جانب سے اس میراتھن کے فاتح افراد کو کمپنی کی جانب سے 4G ٹیکنالوجی سے لیس بہترین اور عصری اسمارٹ فونس انعام کے طور پر دیئے گئے ۔ اس موقع پر شہر کی کئی مشہور شخصیتیں موجود تھیں۔
یوسف کا آل راؤنڈ مظاہرہ ، این سی سی فاتح
حیدرآباد۔ 30 اگست (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے ڈیویژن مقابلے میں اے یوسف نے 35 گیندوں میں 71 رنز اسکور کرنے کے علاوہ 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے ڈبلیو ایم سی سی کے خلاف اپنی ٹیم نوبل کرکٹ کلب کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257 رنز اسکور کئے جبکہ ڈبلیو ایم سی سی 221 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی حالانکہ ٹیم کیلئے ہری نے 107 رنز کی اننگز کھیلی ۔