حیدرآباد لٹریری فیسٹیول 2015

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد لٹریری فیسٹیول 2015 کا آغاز 23 جنوری کو ہوٹل پارک حیات میں ہوگا ۔ اس فیسٹیول کے ذریعہ زبان اردو اور اس کی تہذیب و تمدن پر خاص اہمیت دی جائے گی ۔ یہ بات یہاں ڈاکٹر ٹی وجئے کمار پروفیسر انگلش عثمانیہ یونیورسٹی ، مسٹر سوریہ راؤ مینجنگ ایڈیٹر نیوز انڈیا ، مسٹر اجئے گاندھی ( منتھان ) ، شریمتی امیتا دیسائی زینٹرم حیدرآباد اور پارک حیات کے مسٹر سیون ہاف میری نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کا افتتاح 23 جنوری کو بڑے پیمانے کے پروگراموں کے ساتھ ہوگا ۔ جس میں اردو مینو اسکرپٹ اور کیالیگرافی سے ہوگا جس کو شاعر جاوید اختر نے خاص طور پر فیسٹیول کے لیے اپنا کلکشن روانہ کیا ہے ۔ اس تقریب کے مہمان اعزازی میں وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ رہیں گے ۔ یہ فیسٹیول 26 جنوری تک جاری رہے گی ۔ اس فیسٹیول میں عالمی سطح کے نامور ادیب بشمول مالیتی چب ، اندرا جیسنگ پدمنی سوامی ناتھ ، ارون شوری ، جی این دیو کے علاوہ ہندوستان کی معزز شخصیتوں کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ اس طرح اس فیسٹیول میں 100 سے زائد ادیب ، شعراء ، آرٹسٹس ، اسکالرس اور پبلیشرس شرکت کریں گے ۔ دوران فیسٹیول اردو زبان و ادب پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ جس میں بالخصوص تہذیبی پروگرام داستان گوئی بھی شامل ہے ۔ 24 تا 26 جنوری کے درمیان یہ فیسٹیول حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ جس میں تقریبا 40 اجلاس ہوں گے ۔ تہذیبی پروگراموں میں ادبی پروگرامس بھی شامل ہیں ۔ اس فیسٹیول میں پولینڈ اور جرمن کے شعراء بھی خصوصی سے شرکت کریں گے ۔ ادبی فیسٹیول کے دوران ملنی چب کی آٹو بائیو گرافی پر مشتمل فلم بھی معذورین کے لیے پیش کی جائے گی ۔ فیسٹیول کے دوران تلنگانہ ریاست بالخصوص حیدرآبادی تہذیب و تمدن کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ مستقبل میں تلگو کے مسلم شعراء اور اردو شاعری کے خاتون شاعرات کو شامل کیا جائے گا ۔۔