حیدرآباد اور چینائی کے درمیان آج مقابلہ

چینائی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایلکے ایک میچ میں سن رائزرس حیدرآباد اور چینائی سوپر کنگس کے مابین کل مقابلہ ہوگا۔ سن رائزرس کے پاس بیرونی ممالک کے شہرت یافتہ بیٹسمین ہیں اور وہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کی ممکنہ کوشش کریں گے۔ اگرچہ چینائی سوپر کنگس (سی ایس کے) پہلے ہی دہلی ڈیرڈیولس کے خلاف ایک میچ صرف ایک رن سے جیت چکی ہے۔ جارحانہ کھیل کیلئے مصروف آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی زیرقیادت سن رائزرس کامیابی کیلئے اکثر بیرونی کھلاڑیوں پر انحصار کررہی ہے جس کے نتیجہ میں یہ ٹیم مقامی کھلاڑیوں کی قلت کی شکار ہے۔ اس ٹیم میں شکھردھون ہی واحد ہندوستانی بیٹسمین ہیں جن سے ورلڈ کپ ڈاؤن ٹرن میں بہترین مظاہر کے بعد کافی توقعات وابستہ ہیں۔ اس ٹیم میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن اور نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔ چینائی گراونڈ کی میچ نے گذشتہ رات اسپنرس کی مدد کی تھی۔ یہ ایک ایسی بات ہے جس کو دونوں ہی ٹیمیں اپنے 11 کھلاڑیوں کے انتخاب کے دوران ملحوظ رکھیں گے۔ مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت سوپر کنگس نے دہلی کے خلاف اپنے حالیہ کامیاب مقابلہ سے بہتر مظاہرہ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ چینائی کے چیپاؤک گراونڈس پر 151 رن کے ہدف کا تعاقب اس مقابلہ میں شامل کئی ٹیموں کیلئے کوئی اہم بات نہیں ہے لیکن دہلی ڈیرڈیولس نے ایسا ہی ایک سنہری موقع ضائع کردیا تھا۔