یہاں پر یہ کہاوت سچ دیکھائی دے رہی ہے کہ ’’باڑ کھاگئی گھانس‘‘۔ پولیس کو چاہئے تھاکہ وہ اس بات کی تحقیقات کرتی ہے کہ مبینہ طور پر ایک نوجوان نے اگریکلچر افیسر( اے او) کو رشوت دینے سے انکار کردیا مگر پولیس اسی نوجوان کو اس قدر پیٹا کے اس کے گردے ہی ناکارہ ہوگئے۔
حالانکہ یہ واقعہ کچھ عرصہ قبل وقار آباد کے مومن پیٹ جو حیدرآباد کا قریبی ضلع مانا جاتا ہے میں پیش آیاتھا مگر یہ اس وقت سرخیوں میںآگیا جب متاثرہ نوجوان نے پیر کے رو ز ضلع سپریڈنٹ آف پولیس میں اس کے متعلق ایک شکایت درج کرائی۔ہم تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق ایک بی ٹیک گرئیجویٹ پی کننا ریڈی جس کا تعلق وقار آباد ضلع ایر پلی گاؤ ں سے ہے اور ا س نے مومن پیٹ علاقے میں ایک فرٹیلائزر اور کیڑے کش دواؤں کی کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے مطابق اس نے منڈل اگریکلچر افیسر نیراجہ کو ایک درخواست پیش کی۔
تاہم درخواست کو دوماہ سے زیر التواء رکھا گیا کیونکہ اے او لائسنس کی اجرائی کے لئے 20,000روپئے رشوت طلب کررہا تھا۔مذکورہ نوجوان اے سی بی سے رجوع ہوا اور ایک شکایت درج کرائی۔ تاہم اے سی بی نے کہاکہ ثبوت اور شواہد کے بغیر وہ کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں۔جس کے بعد کننا ریڈی دوبارہ اے او سے درکار لائسنس کی اجرائی کے لئے پہنچا ۔ جہاں پر اے او نے دوبارہ رشوت کی رقم طلب کی ‘ نوجوان نے اس کو موبائیل فون پرمیں ریکارٹ کرنے کی کوشش‘ مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ اے او نے اپنے شوہر کو فون کرکے وہاں پر بلایا جس نے نوجوان سے نہ صرف موبائیل فون چھین لیابلکہ پولیس میں اے او نیراجہ کو ہراسان کرنے کی ایک شکایت بھی درج کرائی۔ایک ہفتہ قبل خاتون اے وی کی شکایت پر سب انسپکٹر مومن پیٹ پولیس اسٹیشن نے کننا ریڈی کو پولیس اسٹیشن لیکر ائے۔ نوجوان اس کا الزام ہے کہ اے او اور اس کے شوہر کے سامنے اس نوجوان کو پیٹا گیا۔پ
ولیس کے افسوس ناک برتاؤ کے جب کننا ریڈی کی طبیعت بگڑنے لگی تو اس کو شہرکے ایک اسپتال میں شریک کیاگیا۔ تشخیص کے بعد ڈاکٹر نے کہاکہ کننا ریڈی کے دونوں گردے بری طرح ناکارہ ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر نے اپنے بیان میں اس بات کی اطلاع دی کہ پولیس کے ہاتھوں مارپیٹ کے بعد بے تحاشہ درد ہونے کی وجہہ سے کننا ریڈی نے درد دوور کرنے والی گولیوں کا استعمال کیا جو گردے کے ناکارہ ہوجانے کی وجہہ بنا ہے۔پہلے سے ہی کننا ریڈی کو یومیہ اساس پر دومرتبہ ڈائیلاسیس دیا جارہا ہے۔ کننا ریڈی کے گھر والوں نے ان حقائق کا تذکرہ ایس پی اننا پورنا کے روبرو کیاجنھوں نے واقعہ کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔ وقار آباد ڈی سی پی جس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے نے کننا ریٹی کا بیان قلمبند کرلیا ہے اور توقع ہے کہ وہ بہت جلد ایس پی کو رپورٹ پیش کردیں گے۔