حیدرآباد۔ فرضی ٹریفک پولیس سے بچیں‘ لوٹ مار عروج پر

حیدرآباد۔لوگوں کا مشورہ ہے کہ فرضی ٹریفک پولیس سے بچیں جو موٹرسیکل سواروں سے رقم لوٹ رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی نیوز کے مطابق رچہ کنڈہ پولیس نے تیس سال کی عمر کے ایک ایسے شخص کی سرگرمی کے ساتھ تلاشی مہم چلارہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے والے موٹرسیکل سواروں سے ڈرا دھماکر پر رقم لوٹ رہا ہے۔

مذکورہ فرضی پولیس والا جو سادہ لباس میں زیب تن کئے ہوئے موٹر سیکل سواروں کو پیسوں کی عدم ادائی پر کریمنل کیسس دائرکرنے کی دھمکی دے رہا ہے ۔

ملکاجگیری علاقے میں اس طرح کے متعدد واقعات بھی پیش ائے ہیں‘ ایک واقعہ میں مجرم نے70سالہ شخص کو روک کر ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ طلب کیا ۔ مگر بناء وقت دئے اس نے کریمنل کیس دائر کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مذکورہ شخص سے 30ہزارروپئے مالیت کی سونے کی چین او رانگوٹھی چھین کر راہ فرار اختیار کرلی.

تاہم ایسے کئی ایک واقعات پیش ائے ہیں جس کی پولیس میں شکایت نہیں کی گئی کیونکہ متاثرین کو نہیں اب تک پتہ نہیں چلا ہے کہ وہ مذکورہ ٹریفک پولیس والا فرضی ہے۔

ملکاجگیری ڈی سی پی رمیش نائیڈو نے کہاکہ ’’ مجرم نے ایک متاثرہ شخص کے ساتھ چار اے ٹی ایم سنٹر کے چکر بھی لگائے مگر بعد میں اسے پتہ چلا کے متاثر شخص کے اکاونٹ میں خاطر خواہ رقم نہیں ہے ۔

مگر مجرم نے اس شخص کو پھر بھی نہیں چھوڑا اور اس کے ساتھ مکان پہنچ کر وہاں سے 4000ہزار روپئے حاصل کئے‘‘۔

ڈی سی پی نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ پولیس اور آرٹی اے محکمہ کی جانب سے سادہ لباس میں تلاشی مہم کے لئے کسی کا بھی تعین نہیں کیاہے ‘ اگر کسی موٹر سیکل سوار کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پیش آتا ہے تو وہ 100پر فون کرکے شکایت درج کرائے‘‘