حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے سنسان علاقہ سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ اس خاتون کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس حیات نگر نے بتایا کہ اس خاتون کی عمر تقریباً 30 سال جو کوکور کے علاقہ سے ایک درخت کے نیچے برآمد ہوئی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے خاتون قریبی علاقہ سے تعلق رکھتی ہے جس نے درخت کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس حیات نگر مصروف تحقیقات ہے ۔