حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جو خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ 15 سالہ رادھیکا جو گنڈی چیرو حیات نگر علاقہ کی ساکن سری سیلم کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی خرابی صحت سے کافی پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
زخمی حالت میں دستیاب شخص کی موت پر مقدمہ
حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) حبیب نگر پولیس نے 32 سالہ شیخ غوث کی موت پر مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جنہیں تقریباً ایک ماہ قبل نامعلوم افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے نگر کالونی کے ایک فٹ پاتھ پر غوث زخمی حالت میں دستیاب ہوئے تھے ۔ یہ شخص اپنے مکان سے علحدہ رہتا تھا اور گھر والوں سے بھی ملاقات بہت کم کیا کرتا تھا ۔ حبیب نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔