حیات نگر میں حادثہ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد ۔ /21 ستمبر (سیاست نیوز) حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک تاجر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 55 سالہ ستیہ ساکن حیات نگر کل دوپہر اپنی موٹر سائیکل پر انجا پور سے عمر خان گوڑہ جارہا تھا کہ اسے مقامی سمت سے آنے والے تیز رفتار آٹو نے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے مقامی دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا اور رات دیر گئے وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ حیات نگر پولیس نے اس سلسلہ میں آٹو ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو عثمانیہ دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔