حیدرآباد /16جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور مادناپیٹ کے علاقوں میں دو لڑکیوں نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علحدہ واقعات میں خرابی صحت سے تنگ آکر ان لڑکیوں نے یہ اقدام کیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ نسرین شیخ جو تارمتی پیٹ علاقہ کے ساکن شیخ حسن کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے آج اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ مادناپیٹ پولیس کے مطابق 16 سالہ ایم انجلی جو انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی ۔ مادناپیٹ علاقہ کے ساکن گنگادھر کی بیٹی تھی ۔ اس نے 6 جولائی کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
حیات نگر اور مادھاپور میں خودکشی کے واقعات
حیدرآباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور مادھاپور میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ پانڈو جو آر ٹی سی دلسکھ نگر ڈپو میں میکانک حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 36 سالہ رمیش جو پیشہ سے تاجر مادھاپور میں رہتا تھا ۔ کل رات مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔