حکومت کی متعارف کردہ اسکیمات کو عوام تک پہنچانا ضروری

کریم نگر ۔ 26فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی گئی بہبودی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کے مقصد سے یہ اطلاعات عامہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس و سیول سپلائیز محکمہ کے وزیر ایٹارلہ راجندر نے کیا ۔ مرکزی محکمہ اطلاعات و نشریات وزارت کے زیر اہتمام حضور آباد میں منعقدہ سہ روزہ تقاریب کے اختتامی پروگرام میں وزیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں غریب عوام کی بہبودی کیلئے کئی ایک اسکیمات روبہ عمل لارہی ہیں‘ اس کے ثمرات اہل امیدواروں کو حاصل نہیں ہوئے ۔

 

ملک کو آزادی حاصل ہوکر 69 سال کا عرصہ ہونے کے باوجود توقع کے مطابق عوام تک نہیںپہنچ رہی ہیں ۔ مرکزی ‘ ریاستی بہبودی اسکیمات پر عوام میں مکمل جانکاری فراہم کرنے کیلئے ایسے تقاریب بہت معاون ثابت ہوں گے ۔ اسکیمات پر عوام میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے اس تقاریب میں مختلف محکمہ جات کے ذریعہ اسکیمات سے متعلق نمائش کیلئے اسٹالس قائم کر کے عوام میں شعور بیداری پیدا کی گئی اور ان اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے خواہش کی گئی ۔ اسکیمات کی عمل آوری میں اگر کچھ خامیاں اور کمی ہو تو عوام حکومت کے علم میں لائیں ۔ عوام کے تجاویز اور ہدایتوں کے مطابق اسکیمات کو ڈیزائن کر کے اس کے ثمرات سے واقف ہونے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ حکومت کا قیام ہوکر 18ماہ کے عرصہ میں کوئی بھی ریاست میں اس کی مثال نہیں ملتی ‘ ایسے کئی اسکیمات کی عمل آوری کی جارہی ہے جس میں خاص کر بچوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے اور تعلیم میں بہتری کیلئے اور باریک چاول کی اسکیم شروع کی ہے ۔ غریب اور جسمانی معذورین ‘ بیواؤں ‘ بیڑی مزدوروں کو 1000/- ‘ 1500/- روپیوں کے وظیفہ جات دیئے جارہے ہیں ۔

 

سفید راشن کارڈ رکھنے والے ہر فرد کو 6کیلو چاول فی کیلو ایک روپیہ سے دیا جارہا ہے ۔ ایس سی ‘ ایس ٹی میناریٹیز کے خاندانوں کے لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی امداد کلیانہ لکشمی ‘ شادی مبارک کے نام پر 51,000/- روپئے امداد دی جارہی ہے ۔ ماہ مارچ سے تمام طبقات کے غریب خاندانوں کے لڑکیوں کی شادی کیلئے 51,000/- روپئے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ حاملہ خواتین کو ہر روز انڈا اور دودھ فراہم کیا جارہا ہے ۔ مرکزی حکومت لڑکیوں کی بہبودی کیلئے بیٹی بچاٰؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کی شروع کی گئی‘ اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ کھیل کود ‘ نغموں کے ذریعہ عوام تک پہنچانے کیلئے حکومت 500 – 600 افراد کا کلچرل سارادھا کلاکاروں کا حکومت تعین کی ہے ۔ یہ اطلاعات تقاریب ہر منڈل میں منعقد کرنے کا مشورہ دیا ۔ بعدازاں آنگن واڑی طلبہ کو کھیل کے اشیاء تقسیم کئے ۔ ایس بی ایچ و آندھرا بینک کے ذریعہ سواشکتی انجمنوں کی خواتین کو منظورہ قرضہ جات کو وزیر نے ان کے حوالے کیا ۔ اس سے قبل وزیر نے اس نمائش میں قائم کئے گئے تمام اسٹالس کا معائنہ کیا ۔ اسکیمات کی تفصیلات دریافت کی ۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلبہ کے ذریعہ پیش کئے گئے کلچرل پروگرامس کو حاضرین نے پسند کیا ۔