حکومت کی فلاحی اسکیمات سے مسفید ہونے کا موقع دیا جائے

کوڑنگل۔31اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کوڑنگل کے نمائندہ منڈل سمبرس پیٹ میں میر گومنگماں ایم پی پی کی زیر صدارت ایم پی ڈی او میٹنگ ہال میں جنرل باڈی اجلاس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ‘ رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر ریونت ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری و بردباری سے کام لیتے ہوئے صحیح مستحقین کی نشاندہی کرتے ہوئے نئی ریاست میں نئی حکومت کی جانب سے روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی اسکیمات وظائف کی اجرائی و فوڈ سیکیورٹی کارڈس کی اجرائی عمل میں لائیں ۔ سرپنچ گورارم وینکٹیا گوڑ نے کہا کہ درخواستوں کی جانچ کے کام میں عہدیداروں کی جانب سے صحیح اندراج نہ ہونے سے مستحقین کو فائدہ نہ پہنچنے کی نوبت آن پڑی ہے ۔موصوف نے تحصیلدار وینکٹیا ایم پی ڈی او پدمجا سے سوال کیا ۔ مذکورہ عہدیداران نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ حکومت کے رہنمایانہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مستحقین کو فائدہ پہنچانے کی مقدور بھر کوشش کی جارہی ہے ۔ سمبرس پیٹ منڈل کو قحط زدہ علاقہ قرار دینے کیلئے جنرل باڈی اجلاس میں متحدہ قرار داد منظور کی گئی۔ 10ایکڑ اراضی تک چھوٹ دیتے ہوئے فلاحی اسکیمات سے مستفید کرنے کے لئے حکومت سے خواہش کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے ایم پی ڈی او کو ہدایت کی کہ جنرل باڈی اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں پر قانونی کارروائی کی جائے ۔ اجلاس سے قبل از وقت متعلقہ محکمہ جاتی روداد نہ پیش کرتے ہوئے عوامی قائدین سے عدم تعاون کرتے ہوئے لاپرواہی برتتے ہوئے اجلاس کی توہین کرنے والے عہدیداروں کے خلاف میموز جاری کرتے ہوئے عہدیداران بالا کو رپورٹ پیش کرنے کی بات کہی ۔ وٹرنری ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ جائیدادوں کے سلسلہ میں ریاستی بجٹ اجلاسوں میں مسئلہ کی پیشکش کیلئے مسٹر ریونت ریڈی نے انکشاف کیا ۔ آئی سی ڈی ایس سپروائیزر کا ڈیپوٹیشن منسوخ کرتیہ وئے یہیں پر دوبارہ تعیناتی کیلئے موصوف نے فون پر کمشنر سے بات کی ۔ اندرون ایک ماہ دواخانہ حیوانات کی عمارت کی تعمیر کو مکمل کرنے کیلئے کہا ۔ منڈل میں نامکمل سڑکیں ‘ واٹر ٹینکس ‘ امسان پلی گرام پنچایت عمارت ‘ حکیم پیٹ میں شاہراہ کی توسیع وغیرہ کیلئے کنٹراکٹ کو مکمل کرنے کا اشارہ دیا۔ اجلاس میں زیڈ پی ٹی سی ‘ وائس ایم پی پی دیشپا نائیک ‘ اے ڈی اے جان سدھاکر ‘ ایس آئی سرینواس ‘ پی اے سی ایس وائس چیرمین نرسی ریڈی کے علاوہ بیشتر ایم پی ٹی سیز اور سرپنچوں نے حصہ لیا ۔